(سٹیٹس کا لفظی معنی کیا ہے My Status اس سے ہر انسان باخبر ہونا چاہئ لنک میں پورا تفصیل ہے


 

(سٹیٹس کا لفظی معنی کیا ہے  My Status

دراصل سٹیٹس انگریزی کا لفظ ہے اور اردو میں اس کو درجہ یا عام الفاظ میں حیثیت کہتے ہیں۔اس طرح مائی سٹیٹس کا مطلب ہوا میری حیثیت!!
اور جب آپ اسٹیٹس پر گانے اور ناچتی لڑکیوں کی ویڈیو لگاتے ہیں تو اصل میں آپ اپنی اوقات اور حیثیت کو
متعارف کروا رہے ہوتے ہیں!!
یعنی آ پ سٹیٹس میں گانے اور ناچتی لڑکیاں لگا کر اپنے
آ پ کو یہ متعارف کرواتے ہیں کہ میری اوقات اور میری حثیت ناچنے اور گانے بجانے والے مراثیوں گویوں بھانڈ اور گڑوی والوں کی سی ہے -
لیکن اس کے باوجود آ پ مسلمان اور عاشق رسول بھی کہلاتے ہیں افسوس کیا ایسا ہوتا ہےمسلمان اور عاشق رسول-
اور اگر آ پ سٹیٹس میں کوئی گندی اور فحش تصویر یا ویڈیو لگاتے ہیں تو آ پ اپنی اوقات اور حثیت یہ متعارف کرواتے ہیں کہ ویسے تو میں مسلمان اور عاشق رسول ہوں
لیکن معاشرے میں بیحیائی فحاشی عریانی اور بدکاری پھیلانے کا ٹھیکہ بھی میں نے ہی لیا ہوا ہے -
حالانکہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری ساری امت کو معاف کیا جا سکتا ہے لیکن جو کھلی
بے حیائی کا مرتکب ہو اسے معاف نہیں کیا جاسکتا _
لیکن میں بےحیائی اور فحاشی پھیلا کر اپنے نبی ص کی مخالفت کرتا ہوں اور اپنے رب کے قرآن سے بھی روگردانی کرتا ہوں کیوں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا کہ ایے ایمان والو بے حیائی کے قریب بھی مت پھٹکو -
لیکن میں بےحیائی کے قریب ہی نہیں بلکہ پورے کا پورا بےحیائی کی غلاظت میں ڈوب چکا ہوں بلکہ دوسروں کو بھی بے حیائی کی طرف بلاتا ہوں -
افسوس اگر کوئی غیر مسلم اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کی شان میں گستاخی کرےتو ہم مرنے مارنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں اور خود اللہ اور رسول ص کی مخالفت کر تے ہیں اس کی طرف ہم توجہ بھی نہیں کرتے-

اور دوسری بات اس میں یہ ہے کہ آپکا سٹیٹس پر لگایا گیا گانا یا فحش فوٹو جتنے لوگ دیکھیں گیں ان دیکھنے والوں کے بقدر آپ کے نامہ اعمال میں گناہ درج کردیے جاتے ہیں مثال کے طور پر آپکا!
سٹیٹس 1000ہزاربندوں نے دیکھا تو 1000ہزار گناہ ان
1000ہزار بندوں کو جہاں مل رہے ہیں وہیں پر آپ اکیلے کو انکے 1000ہزار اکھٹے گناہ پہنچ رہے ہیں چاہے آپ کوئی ایسی جاری برائی چھوڑ کر قبر میں بھی چلیں جائیں وہاں پر بھی آپکے گناہوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا اس لیے اس گناہ جاری سے بچنے کے بھرپور کوشش کیجیے !
مرنا ہے اللہ کو منہ دکھانا اور اس کے سامنے پیش ہونا ہے کیوں اپنی مرنے کے بعد کی زندگی مشکل اور کٹھن بنا رہے ہیں -
اس لیے میری گزارش میری منت ہے اللہ کے واسطے میں ہاتھ جوڑ کر التجا کرتا ہوں کہ خدارا خدارا اگر آپ کے دل میں اللہ اور رسول ص کی ذرا سی بھی کوئی عظمت وقعت اور محبت ہے تو اپنے سٹیٹس پر گانے اور ناچتی لڑکیوں کی  گندی تصاویر اور ویڈیوز نہ لگایا کریں -

اگر آ پ نے گناہ کرنا ہی ہے باز آ نا ہی نہیں تو خود اکیلے گناہ کریں تاکہ ا س کا گناہ صرف آ پ ہی کو ہو-
اپنے سٹیٹس پر گانے اور بےحیائی کی تصاویر اور ویڈیوز لگا کر ہزاروں لوگوں کو گنہگار کر کے ان سب کا گناہ اپنے سر نہ لیں -
کیا آ پ اتنے زیادہ بدبخت بن چکے ہیں کہ اپنے گناہوں کے ساتھ دوسروں کو بھی گناہ میں مبتلا کرنے کا خوفناک عذاب سہنے کے لیے تیار ہیں -
اگر کسی کو میری بات بری لگی ھو دل آزاری ھوئی ھو تو میں آپ سے معذرت خواہ ہوں! 🙏
اللہ کریم ھمیں نیکی کرنے اور نیکی کو پھیلانے کی توفیق بخشے آمین ثمہ آمین۔“
جزاکم اللہ خیر کثیرا ۔


Copyright iamibrahim@outlook.my 

Comments